Advertisement

غیر ملکی میڈیا کا لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کا دورہ

لائن آف کنٹرول

غیر ملکی میڈیا  نے  پاک فوج کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ  سیکٹر کا دورہ کیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  غیر ملکی میڈیا نمائندوں نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے متاثرین سے بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کو پونچھ سیکٹر میں  وہ مقامات دکھائے گئے جہاں بھارتی فوج بھاری ہتھیاروں سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کے تین تہوں پر مشتمل نگرانی و حفاظتی حصار  بھی دکھائے گئے اور انہیں بتا یا گیا کہ  بھارتی فوج شہری آبادی کوبھاری ہتھیاروں،مارٹرگولوں اورکلسٹر بموں سےنشانہ بناتی ہے۔

غیرملکی میڈیانےایل اوسی پرآمنےسامنےموجودفوجی چوکیاں بھی دیکھیں اور ایل اوسی پر3،4کلومیٹردوراینٹی انفلٹریشن گرڈبھی دیکھے۔ گرڈزپربارودی سرنگیں،زیرزمین سینسر،آبزرویشن سسٹم اورریڈارموجودہیں۔

Advertisement

اس موقع پر انٹر نیشنل میڈیا نے کشمیریوں کے آواز بننے کا وعدہ کیا۔

سی سی ٹی وی سے تعلق رکھنے والی صحافی کوئی آر یو نے کہا کہ  آج میں چری کوٹ گئی، یہ جگہ  ایل او سی کے بہت قریب ہے۔ میں نے پہاڑ دیکھا اور میں نے وہاں رہنے والے لوگوں کو دیکھا، جو ہندوستانی فائر نگ سے متاثر تھے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس بار میں ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں زیادہ واضح ہوں اور اس صورتحال میں رہنے والے لوگوں کے تاثرات کو بہتر انداز میں سمجھی ہوں ۔

کوئی آر یو نے کہا کہ  میں نے ایک چھوٹے سے لڑکے کا انٹرویو کیا، جس کے کاندھے میں گولی لگنے کے سبب وہ زخمی ہوا تھا، یہ سب دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔

العربیہ کے صحافی  بلال ایستال نے کہا کہ  ہم نے آج چری کوٹ کا دورہ کیا  اور ہم اس علاقے میں بھارتی گولہ باری  کے متاثرین سے بہت آزادی سے ملے،بات چیت کے دوران ہمیں مکمل آزادی حاصل تھی ہم نے ان کی باتیں سنیں۔

بلال ایستال نے مزید کہا کہ ان میں سے کچھ سرحد پر بھارتی گولہ باری کا نشانہ بنے  اور ان میں سے کچھ زخمی بھی ہوئے۔ ہم ان کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔ یہ دورہ ہمارے  لیے بہت معلوماتی تھا۔

Advertisement

الجزیرہ کے صحافی ا حمد برکات نے کہا کہ ایل او سی کا آج کا دورہ بہت مفید رہا۔ ہم نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں  کے متا ثرین دیکھے،  ہم نے ان سے بات کی ہے۔

ا حمد برکات نے  مزید کہا کہ ہم ان لوگوں کا دکھ محسوس کرتے ہیں اور  ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ ہم ان لوگوں کے لئے پلیٹ فارم ہیں جن کے پاس پلیٹ فارم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان  لوگوں سے  آزاد انہ  بات چیت کی ہے۔  میری خواہش ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصرین ایسے معاملات کو دیکھنے اور جائزہ لینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ 2015 سے اب تک   بھارت11ہزار815بارسیزفائرکی خلاف ورزیاں کرچکاہے۔بی جےپی کے برسراقتدار آنے سے ایل اوسی پراشتعال انگیزیاں بڑھی ہیں۔

دوسری جانب اشتعال انگیزی کےجواب میں پاک فوج صرف بھارتی چوکیوں کونشانہ بناتی ہے۔پاک فوج کی جانب سےشہری آبادی پرفائرنگ سےاجتناب برتاجاتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version