چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھرمیں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے مطابق عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتے کو منائی جائیگی۔
یادرہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ماہ ذی الحج کے چاند کے لئے رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس نماز مغرب کے وقفے کے بعد جاری تھا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام نے شرکت کی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان نیوی، اسپارکو کے ماہرین سمیت چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز بھی شریک تھے۔
اجلاس کے دوران مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر کی زونل کمیٹیوں سے شہادتیں حاصل کرنے کے لیے رابطے شروع کئے تھے۔
بعد اجلاس مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوئے لیکن پاکستان میں بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا جس کے باعث چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذاعید الاضحٰی یکم اگست کو ہوگی۔
مفتی صاحب کا کہنا تھا کہ یکم ذی الحج 23 جولائی کو ہوگی جبکہ عید الاضحٰی یکم اگست کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News