Advertisement

سانحہ بلدیہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ منظم دہشتگردی تھی، جے آئی ٹی رپوٹ

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس

ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل میں اہم گواہوں کی فہرست مرتب کرنےکا حکم

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری سانحہ بلدیہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ منظم دہشتگردی تھی ، بلدیہ فیکٹری میں آگ لگی نہیں لگائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس پر فیکٹری مالکان کی جانب سے جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائے جانے والا بیان سامنے آگیا۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما حماد صدیقی اور رحمن بھولا نے بیس کروڑ بھتہ نہ دینے پر فیکٹری میں آگ لگوائی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جے آئی ٹی نے واقعے کا مقدمہ واپسی لیکر نیا مقدمے کی سفارش کی لیکن پولیس نے جان بوجھ کر تفتیش کو خراب کیا اور تفتیش میں متاثرین کے بجائے ملزمان کا ساتھ دیا

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے رحمن بھولا ، حماد صدیقی ، زبیر ، چار نامعلوم ساتھی جبکہ عمر حسن قاضی ، ڈاکٹر عبدالستار ، علی حسن قادری اور ایک خاتون اقبال ادیب خانم کے خلاف تعزیرات پاکستان اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی ہے۔

Advertisement

سانحہ بلدیہ، نثار مورائی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا حکم

یاد رہے کہ اس سے قبل رحمان کا اعترافی بیان بھی سامنے آچکا ہے جس میں اسے نے کہا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ حماد صدیقی نے اسے کہا تھا کہ فیکٹری میں آگ لگا دو کیونکہ وہ 25 کروڑ بھتہ نہیں دے رہا، جس کے بعد رحمان بھولا نے کیمیکل لاکر زبیر کو دیا تھا۔ واقعے کے بعد رحمان فرار ہوگیا تھا جسے انٹرپول کی مدد سے بینکاک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد زبیر عرف چریا کو 2016 میں سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا تھا، اس سے قبل ان کے وکیل نے درخواست ضمانت بھی دائر کی تھی کہ زبیر کا اس واقعے میں کوئی کردار نہیں لیکن عدالت نے درخواست مسترد کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version