شہزاد اکبر کو مشیر داخلہ کا عہدہ سونپ دیا گیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو مشیر داخلہ کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شہزاد اکبر وزیراعظم کے مشیر داخلہ مقرر کر دیئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکشین کے مطابق شہزاد اکبر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا جبکہ شہزاد اکبر کے پاس داخلہ اور احتساب کا قلمدان رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک امین اسلم کو مشیر سے ہٹا کر معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے۔
ملک امین اسلم وزیر اعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی مقرر ملک امین اسلم کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن میں ملک امین اسلم کو فوری طور پر اپنا عہدہ سنبھالنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

