کورونا سے نمٹنے کے لئے بروقت انتظامات سے مدد ملی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ محدود وسائل کے باوجود کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے کیے گئے بروقت اقدامات سے وائرس کے پھیلاؤ میں تخفیف ہوئی ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آج میں وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کورونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے رو بصحت ہونے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نےکہا کہ محدود وسائل کے باوجود کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے کیے گئے بروقت اقدامات سے وائرس کے پھیلاؤ میں تخفیف ہوئی ہےاس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔
گورنر پنجاب نے کورونا وبا کے پیش نظر عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب میں کیے جانے والے مجوزہ خصوصی حفاظتی انتظامات سے وزیر خارجہ آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے اپنی علالت کے دوران دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر گورنر پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News