Advertisement

کورونا پھیلاؤ خدشہ، مزید تین علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

لاک ڈاؤن

کورونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر پشاور میں مزید تین علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا  فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی پشاور نے اپنئ ایک بیان میں کہا کہ پشاور میں مزید تین علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

ڈی سی پشاور نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن گل بہار نمبر تین، ریگی بادیزئی، باقر خیل حسن خیل میں کل سے لگایا جائیگا جبکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔۔

ڈی سی پشاور نے ییہ بھی کہا کہ اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور  اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب پنجاب میں 15 روز کا مزید لاک ڈاؤن گیا، 30 جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

Advertisement

پنجاب میں 15 روز کا مزید لاک ڈاؤن

نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن میں تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے جبکہ سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا، 30جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی تواریخ متعلقہ نوٹیفکیشن کے مطابق  ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version