Advertisement

لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا

جج ارشد ملک

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والےاحتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان  کی زیر صدارت  انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس  میں لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے 7 سینئر ججز  نے شرکت کی۔

چیف جسٹس محمد قاسم خان کی زیر صدارت انتظامی  کمیٹی نے ارشد ملک کو برطرف کرنے کی منظوری دی۔

انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں سینئر ترین جج  جسٹس محمد امیر بھٹی ،جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی  خان ، جسٹس عائشہ  اے ملک، جسٹس شاہد وحید  اور جسٹس علی باقر نجفی  شامل  ہوئے۔

یاد رہے کہ  جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 قید کی  سزا سنائی تھی۔

Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ارشد ملک کی متنازع ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد 22 اگست 2019ء کو انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

6جولائی 2019ء کو مریم نواز نے پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک کی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سفارش پر جج ارشد ملک پر عائد الزامات پر محکمانہ کارروائی کی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس سردار احمد نعیم کو جج ارشد ملک  کے خلاف محکمانہ انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version