Advertisement

وزیر توانائی نے میپکو کی نااہلی اور ابتر کارکردگی کا اعتراف کرلیا

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے میپکو کی نااہلی اور ابتر کارکردگی کا اعتراف کر لیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں میپکو کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں میپکو کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ دو برس میں میپکو کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی جنوبی پنجاب کے لوگوں کے میپکو کے خلاف تحفظات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں میپکو کو اپنی کارکردگی کو عوام کی امنگوں کے مطابق بہتر بنانا ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے بھی میپکو کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جبکہ سید فخر امام کا کہنا تھا کہ میپکو کی کارکردگی کو ڈیجیٹائز کر کے ہفتہ وار کارکردگی کو سامنے لایا جائے۔

Advertisement

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وزیر خارجہ اور جنوبی پنجاب کے ممبران پارلیمنٹ کے تحفظات حقایق پر مبنی ہیں ان تحفظات کو دور کرنے اور میپکو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version