Advertisement

پی آئی اے کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کررہے ہیں، سی ای او ارشد ملک

پی آئی اے کے سی ای او ائر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کررہے ہیں۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ کسی املاک کو نہیں بیچا جارہا بلکہ قابل استعمال بنا کر کرائے پر دیا جارہا ہے تاکہ ان سے پی آئی اے کی آمدنی شروع ہوسکے کیونکہ پی آئی اے کی بیرون ملک املاک بند پڑی تھیں تاہم کرونا کے باعث اس پر عمل درآمد کچھ تاخیر کا شکار ہے۔

پی آئی اے تمام جعلی تعلیمی اسناد والے ملازمین کے خلاف ایکشن لے چکی ہے اور ابھی تک 750 ملازمین کو جعلی تعلیمی ڈگریوں پر برخاست کیا جاچکا ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا ہے کہ 15  جعلی تعلیمی اسناد والے پائلٹس کو بھی برخاست کیا جاچکا ہے جبکہ 9 پر کارروائی جاری ہے جبکہ مشتبہ لائسنس والے پائلٹس پر ہم سی اے اے کی کارروائی کا انتظار کررہے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ گزشتہ جمعے 7 پائلٹس کی فہرست موصول ہوئی تھی جس میں سے 5 کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ دو پائلٹس نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیا ہے۔

Advertisement

 ائیر مارشل ارشد ملک نے بتایا کہ کیپٹن یحیئ سندھیلا اور کپیٹن وسیم اختر نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتنی لیا ہوا ہے لیکن ریگولیٹری کی جانب سے لائسنس منسوخ ہونے کی صورت میں پی آئی اے ایک دن کا بھی انتظار نہیں کرے گی۔

 انہوں واضح کیا ہے کہ زائد افرادی قوت معاملے کو حل کرنے کیلئے ایک جامع لائح عمل مرتب کرکے حکومت کو پیش کردیا ہے میں ہے جس میں اصلاحات اور قابلیت کی بنیادوں پر افرادی قوت میں ممکنہ حد تک کمی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

 سی ای او کا کہنا تھا کہ جعلی لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے نے خود ایکشن لے کر 17 پائلٹس کو جنوری 2019 سے گراونڈ کیا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version