Advertisement

جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی ورچوئل رائل ائیرٹیٹو شو میں شرکت

جے ایف 17 تھنڈر

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی ور چوئل رائل ائیرٹیٹو شومیں شرکت نے وطن عزیز کا نام سر بلند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  آج کا دن پوری قوم کے  لیے باعث فخر تھا جب  ملکی سطح پر تیار کردہ پاک فضائیہ کاجے ایف 17  تھنڈر  طیارہ  برطانیہ میں منعقد ہونے والے ورچوئل رائل انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو میں پہلی مرتبہ شریک ہوا۔

نمبر  16اسکواڈرن کے اس ملٹی رول لڑاکا طیارے کے علاوہ نمبر21   اسکواڈرن کےسی 130  ہرکولیس طیارے نے بھی اس یادگار ایونٹ میں شرکت کی۔

اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اس ائیر شو میں دنیا بھر کی فضائی افواج کو شرکت کرنے والے طیاروں اور عملے کی مختصر دورانیے کے ویڈیو کلِپ بھجوانے کا کہا گیاتھا۔

منتظمین کی جانب سے وضع کردہ قواعدو ضوابط کے تحت پاک فضائیہ نے  ائیر شو میں شرکت کرنے والے طیاروں کے   عملے کے پیغامات کی ویڈیوز ارسال کیں جنہیں  اس ائیر شو کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

Advertisement

ایوی ایشن کے دلدادہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے ان ویڈیوز کو بہت سراہا۔

اس شو میں شرکت  نہ صرف  بین ا لاقوامی سطح پر جے ایف 17 تھنڈر کی تشہیر کا باعث بنے گی  بلکہ پاکستان کے مثبت پہلوکو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔

 سوشل میڈیا صارفین کی ایک کثیر تعداد  ورچوئل فلائنگ ڈسپلے، انٹر ویوز اور جدید طیاروں  کی ورطہ حیرت میں ڈالنے والی ائیریل فوٹیجز سے لطف اندوز ہوئی۔

اس میگا شو میں ہر سال  دنیا بھر کی مختلف فضائی افواج، جہاز سازی اور ائیرو سپیس ٹیکنالوجی کی صنعتیں اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version