مشکوک لائسنس پائلٹس کا معاملہ، مثبت خبریں آنا شروع

ہانگ کانگ کی ایئرلائن میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن کی جانب سے ہانگ کانگ کی سول ایوی ایشن حکام کو رپورٹ بھیجی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کی ایئرلائن میں کام کرنے والے 3 پائلٹوں کے لائسنس اصل ہیں۔
یاد رہے کہ سول ایوی ایشن نے تینوں پائلٹ کے لائسنس اصلی قرار دے دیئے ہیں جبکہ تینوں پائلٹس کا نام مشکوک لائسنس کی فہرست میں بھی نہیں ہے۔
ہانگ کانگ کی ایئرلائن میں کام کرنے والے پائلٹوں میں سے 3 پائلٹس کے نام کیپٹن فیضان خالد رضوی، سید محسن علی اور کیپٹن شہریار بن امان مفتی ہیں جن کے لائسنس اصل قرار دیئے گئے ہیں۔
سول ایوی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پائلٹ محسن نقوی کا سی اے اے ریفرنس نمبر 3499، لائسنس اے ٹی پی ایل نمبر 1147 ہے، پائلٹ فیضان خالد رضوی کا سی اے اے نمبر 2665 ہے، کمرشل پائلٹ لائسنس نمبر 1359 ہے اور پائلٹ کیپٹن شہریار بن امان کو اے ٹی پی ایل لائسنس جاری ہوا ہے جو کہ اے ٹی پی ایل لائسنس نمبر 1292 ہے، سی اے اے ریفرنس نمبر 1700 ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہانگ کانگ ایوی ایشن اتھارٹی کو تحقیقاتی رپورٹ ارسال کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News