Advertisement

چیئرپرسن ایف بی آر کی تبدیلی کا معاملہ، اصل وجوہات منظر عام پر

چیئر پرسن ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی حال ہی میں تعینات ہونے والی چیئرپرسن کی تبدیلی کی اصل وجوہات منظر عام پر آگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد کو حکومتی اتحادی پارٹی کے کہنے پر تبدیل کیا گیا ہے کیونکہ بی این پی کے سینیٹر کہدہ بابر نے نوشین جاوید امجد کے رویئے کے متعلق چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بی این پی کے سینیٹر کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو لکھے جانے والے خط کے پیش نظر چیئرمین سینیٹ نے نوشین جاوید امجد کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا تھا۔

نوشین جاوید امجد قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر مقرر

بات صرف یہاں تک کی نہیں ہے بلکہ ایوان بالا کی جانب سے بھی ان کے رویئے پر کئی مرتبہ برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement

چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد چیئرمین سینیٹ کے بار بار بلانے پر بھی ایوان میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔

دوسری جانب ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نئے مالی سال کے اہداف کے حصول کیلئے نیا چیئرمین لانا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ نوشین جاوید امجد کی ریٹائرمنٹ میں کچھ عرصہ باقی ہے۔

رواں سال فروری کے مہینے میں شبر زیدی کی جگہ نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version