کے الیکٹرک کی اوور بلنگ ، گورنرسندھ کا نیپرا خط

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چئیرمین نیپرا کو صارفین کی جانب سے کے الیکٹرک کےخلاف اوور بلنگ کی شکایات کی تحقیقات کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف اوور بلنگ کے الزام پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چئیرمین نیپرا کو خط میں لکھا کہ کے الیکٹرک سے کراچی کے رہائشی، تاجر سب ہی پریشان ہے۔
مراسلے کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف اوور بلنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں ،تحقیقات کے بعد نیپرا کے الیکٹرک کو اضافی بلنگ کی رقوم فوری واپس کرنے کاپابند بنائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک عام شہری کے لیے برا خواب ثابت ہورہا ہے اور جب اووربلنگ کے خلاف شہری کمپلینٹ کرتے ہیں تو ان سے کہا جاتا ہے پہلے بل جمع کرائیں۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ کے الیکٹرک لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے لوگوں سے ادائیگی کا مطالبہ کرتی ہے،گھریلو صارفین کے علاوہ صنعتی اور کمرشل صارفین نے بھی اوور بلنگ کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہے۔
شدید گرمی میں کےالیکٹرک کی ہٹ دھرمی جاری
خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ نیپرا زائد بلنگ کا آڈٹ کرے ، عوام حمایت بہتر حکمرانی جاری کیا جائے یہ بلنگ درست ہے کہ نہیں جو بل ادا ہوچکے ہیں ان کا رقم واپس کی جائے۔
گورنر ہاؤس کی جانب سے نیپرا چیئرمین کو بھیجے جانے والے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیپرا موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری احکامات جاری کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News