Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ، تحقیقات میں اہم پیش رفت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کراچی میں  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملے کی   تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ہلاک دہشتگرد سلمان کی فیملی کو سی ٹی ڈی نے تفتیش کے  لیے حراست میں لے لیا ہے۔

دہشت گرد سلمان کی فیملی لاش وصول کرنے کے لیے کراچی آئی تھی۔ دہشت گرد سلمان کی فیملی کا تعلق پنجگور  مند سے ہے۔

فیملی میں سلمان کی ماں، دو بہنیں اور بھابی شامل ہیں۔ فیملی سے پوچھا جائے گا کہ سلمان کا کس سے ملنا جلنا تھا۔تفتیش کی جائے گی کہ دہشتگرد سلمان کا نیٹ ورک کہاں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کالعدم تنظیم کا دہشت گرد سلمان پہلے سے کراچی میں ہی موجود تھا  جبکہ حملہ کرنے والے 3 دہشت گرد حب کے راستے سے کراچی پہنچے تھے۔

Advertisement

کراچی میں دہشت گرد سلمان اور دیگر 2 سہولت کاروں نے  پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی پلاننگ مکمل کی۔حملہ آور حملے والے دن سے  4 روز قبل ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکی مکمل کر چکے تھے۔

تفتیش میں انکشاف ہوا تھا کہ دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ۔افغانستان کے شہر کندھار سے بھی دہشت گردوں کو ہدایت ملتی رہی تھیں ۔

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے دو موبائل فونز ملے تھے جن میں سے ایک اسمارٹ فون اور دوسرا سادہ فون تھا۔موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کر لیاگیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version