Advertisement

ہم مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ

مالدیپ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو سارک میں مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مالدیپ کے 55 ویں یوم آزادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ اپنی آزادی کی 55 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مالدیپ حکومت اور عوام کو یوم آزادی پر نیک تمنائیں پیش کرتا ہے۔

شاہ محمود قریشی ن یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان مالدیپ باہمی تعلقات میں استحکام کے خواہشمند ہیں جبکہ کثیر الجہتی باہمی تعاون مین مضبوطی کے بھی خواہشمند ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات اور کثیر الجہتی تعاون کو خصوصی طور پر سارک میں مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ کا مالدیپ ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا مالدیپ ہم منصب عبداللہ شاہد سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران کرونا عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مؤثر لائحہ عمل اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں مالدیپ کے 22 زیر تربیت طلبا صحت مند ہیں، پاکستان اور مالدیپ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

شاہ محمودقریشی  نے یہ بھی کہا تھا کہ توقع ہے مالدیپ جلد اس وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا، پاکستان میں سارک سمٹ کے انعقاد میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود ہم نے بھارتی درخواست پر سارک ویڈیوکانفرنس میں شمولیت اختیار کی، ہم سمجھتے ہیں عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

مالدیپ ہم منصب عبداللہ شاہد سے ٹیلی فونک رابطے میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی وبا کے پھیلاؤ سے ترقی پذیر ممالک کو معاشی مسائل کا سامنا ہے، یورپی یونین ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version