Advertisement

انگریز اور ڈوگرہ راج کی جگہ مودی راج نے لی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انگریز اور ڈوگرہ راج کی جگہ مودی راج نے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت سینیٹر سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ 13 جولائی 1931ء سے قربانیوں کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا، آج تک جاری ہے اور انگریز اور ڈوگرہ راج کی جگہ مودی راج نے لی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایک مسجد کے بجائے اب پوری وادی میں اذان اور نماز پر پابندی لگتی ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں سرا الحق نے کہا ہے کہ لاکھوں شہادتوں اور ہر طرح کے مظالم سہنے کے باوجود آزادی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں لیکن اقوام متحدہ اور عالمی برادری کا مظالم پر خاموش تماشائی بنا رہنا افسوسناک ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ بھارت کی آئے روز کی اشتعال انگیزیوں سے خطے میں کسی وقت بھی تباہ کن جنگ کے شعلے بھڑک سکتے ہیں اور باہ کن جنگ کی لپیٹ میں پوری دنیا آسکتی ہے۔

گزشتہ ہفتے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مضبوط جمہوریت پاکستان کے استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے اور اگرکہیں غلطی ہوگی تو بار بار الیکشن ہی اس کی درستی کا ذریعہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version