Advertisement

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کامیاب کارروائی، چار ملزمان گرفتار

پولیس

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس  نے کامیاب کارروائی کرکے  اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار  ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل  عارف راؤ کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس  نے کامیاب کارروائی کرکے   بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے چار ملزمان  کو گرفتار  کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل   کا کہنا  ہے کہ  ملزمان دہشت گردی ،پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

عارف راؤ نے بتایا کہ  گرفتارملزمان میں وقاص جعفری ، یاسر علی ، نوشاد علی اور فرحان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان  نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  ملزمان کا گروہ دس سے بارہ اراکین پر مشتمل ہے جو  عرصہ دراز سے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Advertisement

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم اور بینکوں سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔ملزمان لوٹ مار کے دوران شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کر دیتے تھے۔

عارف راؤ نے کہا کہ  ملزمان کے خلاف 40 سے زائد دہشت گردی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات درج ہیں۔ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، ضمانت پر رہا ہو کر دوبارہ وارداتیں کرتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ  ملزمان نے دوران تفتیش کراچی کے ہر بڑے علاقے میں لوٹ مار کا اعتراف بھی کیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور 2 موٹر سائیکلیں  بھی برآمد  ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ  ملزمان سے چھینے ہوئے 11 موبائل فونز  اور ایک لیپ ٹاپ بھی برآمد  ہوا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version