Advertisement

انصاف کے دروازے غریب کیلیے بند ہیں، سراج الحق

ریلی پر بم حملہ

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ انصاف کے دروازے غریب کیلیے بند ہیں ،حکومت نے سستے انصاف کیلئے کوئی قانون سازی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مجلس عاملہ کے دو روزہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ  کی مدد سے قائم حکومتوں کے نتائج اچھے نہیں نکلے، بائیس ماہ میں تبدیلی کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس حکومت نے کسی سے بھی کیا ہوا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ، لوگ حکومت کی کارکردگی سے تنگ آ چکے تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے بھی پشیمان ہیں اور اسٹیبلشمنٹ بھی عوام کی تنقید کا حدف بن رہی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات انتخابی وعدوں اور نعروں مے برعکس ہیں، اس حکومت کی عدالتوں میں بھی انصاف نہیں مل رہا جبکہ اسمبلی  میں عوامی مسائل کے حل کے بجائے گالم گلوچ پر زور ہوتا ہے۔

سراج الحق کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار تشویش

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی وہی کچھ کر رہے ہیں جو پی پی پی اور نون لیگ نے کیا، آج بھی غریب کو انصاف مل رہا ہے ۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور ملک مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہیں ، احتساب دکھاوا ہے احتساب کا ادارہ نیب خود احتساب کے قابل ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر  کا مزید کہنا تھا کہ فوج سے قوم اور عوام محبت کرتے ہیں، ملک کے دفاع کیلئے افواج کا سیاست میں غیرجانبدار ہونا ضروری ہے جبکہ فوج اور قوم نے ملک بھارت جیسے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version