Advertisement

سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ ایک دن کے لئے موخر کر دیا

سمارٹ لاک

ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کے سات  نئے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ ایک دن کے لئے موخر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کروونا وائرس کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کے سات  نئے علاقوں میں لاک ڈاون کا فیصلہ ایک دن کے لئے موخر کر دیا جس کے تحت سمارٹ لاک ڈاون آج نہیں کل بروز جمعرات رات بارہ بجے ہو گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون ایک روز کے موخر سات علاقوں کے شہریوں کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا کیا۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ان علاقوں میں کروونا مریضوں کی تعداد رپورٹ ہو رہی ہے، علاقوں میں ٹاون شب اے ٹو بلاک، ڈی ایچ اے ای ایم ای سوسائٹی ( مکمل)  شامل ہے۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے یہ بھی کہا کہ واپڈا ٹاون (مکمل) ، جوہر ٹاون سی بلاک، چونگی امر سدھو مین بازار اور ملحقہ ابادی، پنجاب گورنمنٹ اسکیم اور گرین سٹی شامل ہے اور ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کل رات بارہ بجے کیا جائے گا۔

Advertisement

ڈی سی لاہور دانش افضال نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقوں میں ایک ہفتہ کے لیے سمارٹ لاک ڈاون لگایا جا رہا ہے۔

لاہور ، 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

 یاد رہے اس سے قبل لاہور میں کورونا کا خطرہ اب بھی برقرارہے جس کے باعث  7 علاقے ہاٹ سپاٹ میں آگئے، 68 علاقے کھلنے کے بعد اب  7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق واپڈا ٹاؤن، ای ایم ای سوسائٹی کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، چونگی امر سدھو، ٹاؤن شپ میں سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کے کچھ حصوں میں بھی لاک ڈاؤن کیا جائے گا جبکہ تمام علاقوں میں آج رات 12 بجے لاک ڈاؤن ہو جائے گا۔

واضح رہےکہ ڈپٹی کمشنر لاہور کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ 3 ہفتے میں کیے جانے والے سمارٹ سیمپلنگ کے نتائج آگئے ہیں، کیسز زیادہ ہونے پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version