Advertisement

مریم اورنگزیب کی عوام کو وارننگ

وارننگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے کراچی میں بجلی کی قلت کا نوٹس لینے پر شہریوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔

مریم اورنگزیب نے عوام کو وارننگ کے ساتھ ساتھ مشورہ بھی دیا ہے کہ کراچی کے شہری احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے ہاتھ کے پنکھے خریدلیں کیونکہ عمران صاحب نے نوٹس لے لیا ہے، دو ماہ بعد عمران صاحب کو آخر کار معلوم ہوگیا کہ کراچی میں بجلی کی قلت اور قیمت دونوں بڑھ چکے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ عمران صاحب جس چیز کا نوٹس لیں، اس کی چوری، قلت اور قیمت دونوں بڑھ جاتی ہیں۔

انہوں نے واضح کروایا کہ عمران صاحب جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں یا وزیروں کو نگرانی کا ٹاسک دیتے ہیں عوام کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔

وزیراعظم نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

Advertisement

عمران صاحب نے چینی کا نوٹس لیا، چوری ، قلت اور قیمت بڑھ گئی پھر پٹرول کا نوٹس لیا تو اس کی چوری، قلت اور قیمت بڑھ گئی اس کے بعد ڈالر کا نوٹس لیا تو تاریخی قیمت بڑھ گئی۔

وزیراعظم نے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا، قیمتیں مزید بڑھ گئیں اس کے بعد بجلی اور گیس کی قیمت کا نوٹس لیا، تاریخی قیمت بڑھ گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اسد عمر اور امین الحق کی سفارش پر تجویز مسترد کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو کراچی میں لوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ لوڈشیڈنگ سے ہونے والے نقصان سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو  کے الیکٹرک کے نرخوں سے متعلق بھی بریفنگ د ی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو اہم ٹاسک دے دیا جبکہ کراچی میں لوڈشیڈنگ پر بھی نوٹس لیا ۔

Advertisement

عمران خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کڑی نظر رکھیں اور لوڈشیڈنگ کا معاملہ فوری حل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version