Advertisement

تمباکو کے استعمال میں کمی لانے کے لیے سادہ پیکیجنگ کے نفاذ کا مطالبہ

ملک بھر میں تمباکو کے استعمال میں کمی لانے کے لیے سادہ پیکیجنگ کے نفاذ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ برائے تحفظ حقوق اطفال اسپارک نے بدھ  کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں  تمباکو کی مصنوعات کی  سادہ پیکیجنگ کے موضوع پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

تمباکو  مصنوعات کی  برانڈنگ  تمباکو کی بڑی صنعت کی  فریب کاریوں  میں سے ایک ہے۔

 ہر سال پاکستان میں تمباکو کمپنیاں کم ٹیکس ادا کرکے ،  پیداوار کو کم ظاہر کر کے ، غیر قانونی تجارت کی شرح  فیصد کو بڑھا چڑھا کر بیان کر کے ، اور تشہیر اور اسپانسرشپ   کے قوانین کی خلاف ورزی کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاتی ہیں۔

 تمباکو کی کمپنیاں نئے گاہکوں خصوصا بچوں اور خواتین کو راغب کرنے کے لئے پرکشش رنگوں اور ڈیزائنوں اور دلکش الفاظ  کا استعمال کرتی ہیں۔

Advertisement

 تمباکو کمپنیاں نوجوانوں کو نشانہ بنانے کے لئے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے آس پاس  پر اپنی مصنوعات  کو پرکشش انداز میں تشیر  دے رہی ہیں جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version