Advertisement

بارشوں کے نئے اسپیل سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ  نے کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے نئے اسپیل سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، تمام میونسپل کمشنرز سے مستقل رابطے میں ہوں۔

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سیکریٹری بلدیات اور متعلقہ بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں بارشوں کے نئے اسپیل کے لئے ممکنہ طور پر تیاریاں مکمل کرلیں مرکزی اور ذیلی نالوں پر سالڈ ویسٹ کا عملہ اور دیگر متعلقہ اسٹاف کی مقرری کو یقینی بنائیں اہم چوک پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب بھی کر دی جائے تاکہ بارشوں کے دوران فورا پانی کا نکاس ممکن بنایا جا سکے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر شرقی وسیم سومرو نے وزیر بلدیات سندھ کو بتایا کہ ضلع شرقی کی حدود میں واقع تمام نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور تمام بلدیاتی عملہ بھی ہنگامی حالات پر قابو پانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

ناصر حسین شاہ نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ تمام اضلاع میں پہلے سے ہی ایمرجنسی کا نفاذ ہے لہذا کسی بھی طرح کی غیر یقینی صورت حال پر قابو پانے کے لئے تمام میونسپل و ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔

وزیر بلدیات کے مطابق بارشوں کا متوقع اسپیل آج سے متوقع ہے، تمام اہم چوکنگ پوائنٹس، انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات بروئے کا لائے گئے ہیں، ایمرجنسی مانیٹرنگ یونٹس مکمل طور پر فعال ہیں، حساس مقامات پر ڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب کردی گئی ہے۔

Advertisement

ناصر حسین شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ بارشوں کے دوران ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں اور بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے اجتناب کریں۔

صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات جنگلات، مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے تمام بلدیاتی افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے شہر کے تمام برساتی نالوں کی صفائی کے عمل کو لگاتار جاری و ساری رکھیں تمام سڑکوں اور شاہراہوں پر صفائی کے عملے کو یقینی بنائیں بناتے ہوئے کسی بھی صورت حال پر قابو پانے کے لیے ہر وقت تیار رہیں یہ ہدایات انہوں نے شہر کراچی کے تمام بلدیاتی افسران سے حالیہ بارشوں کے بعد شہر کی صورتحال کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے دوران دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version