Advertisement

آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے، سینیٹر سراج الحق

وزیراعظم ابھی سے گھبرا گئے ہیں، سینیٹر سراج الحق

سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کئے جانے والے معاہدوں پر ایک بار پھر نظر ثانی کریں۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدوں کا اصل مقصد معیشت ٹھیک کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے ایجنڈے کی تکمیل ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ جب تک آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر چلتے رہے تو ملکی معیشت کبھی سنبھل نہیں سکتی ہے کیونکہ آج بھی حکومت تمام تر وعدوں، بلندوبانگ دعوﺅں کے باوجو د مہنگائی اور بے روز گاری پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عوام کو مہنگائی، بے روز گاری، غربت سے بچانے اور تعلیم و صحت کی سہولتیں دینے کی طرف توجہ دیں لیکن وفاقی وزراء تو خود اپنی ناکامی کا اعتراف کررہے ہیں۔

سراج الحق ا کہنا تھا کہ حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ ظلم وجبر کی انتہا کردی ہے کیونکہ سرکاری ایجنٹ بلیک میں ٹکٹ بیچ کر لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل جے یو آئی کے تحت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اور ریاستی ادارے ایک بیچ پر نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی سطح پر بھی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں گے کیونکہ جب تک ایک دوسرے کا مکمل ساتھ نہیں دیں گے، مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کے پانچ سال پورے کرنا قوم کو بد دعا دینا ہے کیونکہ حکومت اور عوام ایک بیچ پر نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version