Advertisement

قربانی کے بجائے مالی صدقہ کی بات قرآن و سنت کے خلاف ہے، مفتی منیب الرحمن

مفتی منیب الرحمن

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء کے حالات کو بنیاد بناکر قربانی کے بجائے مالی صدقہ کی بات قرآن و سنت کے خلاف ہے۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے چمیں دیگر علما اکرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قربانی عبادت مقصودہ ہے، اس کا متبادل مالی صدقہ نہیں ہوسکتا۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ سعید غنی اور ناصر شاہ کے ساتھ ملاقات میں اتفاق ہوا کہ مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگائی جائیں گی، 15 نکات پر مبنی ایس او پی پیش کردیا ہے اب وفاقی حکومت یہ احتیاطی تدابیر پورے ملک میں نافذ کرے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو لے کر مویشی منڈی نہ جائیں۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کی جائے جبکہ قربانی کی کھالیں خریدنے والے جلد محفوظ مراکز تک منتقل کیا جائے۔

Advertisement

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ قربانی کی جگہوں پر صفائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے جبکہ حکومت بیمار جانوروں کی منڈی میں آمد کی روک تھام کو یقینی بنائے۔

فواد چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں ہے، مفتی منیب الرحمن

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام پر کھالیں دینے کے لیے کوئی جبر نہیں کیونکہ کراچی میں جبر کا دور ختم ہوچکا ہے لہذا عوام خود جاکر اپنے جانوروں کی قربانی کی کھالیں مستحق اور اہل اداروں کو دیں۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ہم مندر کی تعمیر کی مزمت کرتے ہیں، مندر کی تعمیر کا فیصلہ واپس لیا جائے کیونکہ ریاست مدینہ کا لوگو لگاکر بت کدے بنائے جارہے ہیں۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے مزید کہا کہ اسلام کی 1450 سال کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ حکومت نے بت کدہ بنایا ، اقلیتوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں لیکن اقلیتیں اپنی آبادیوں میں اپنی عبادت گاہ بناسکتے ہیں۔

اتحاد تنظیمات المدارس پاکستان کے رہنماوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی منڈیاں گلی کوچوں کی بجائے کھلے میدانوں میں لگائی جائیں خریداری کے لئے زیادہ لوگ نا جائیں منڈیوں میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے اور لوگ اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں۔

Advertisement

اس موقع پروفاق مدارس العریبہ کے سربراہ ڈاکٹر عادل نے کہا کہ مدارس کے لئے ایس او پیز تو بنی لیکن حکومت کی جانب سے کوئی ماسک اور سینیٹائر فراہم نہیں کے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version