Advertisement

بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلا جائے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی بھرپور کوشش ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلا جائے جبکہ ہماری بھرپور کوشش رہی کہ ہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کروائیں ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ کے اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بھرپور کوشش ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلا جائے جبکہ ہماری بھرپور کوشش رہی کہ ہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لاکھ اختلافات ہوں ہم کشمیر کے مسئلے پر سب ایک ہیں سینٹ نے ثابت کیا کہ یہ ایوان بالا وفاق کا نمائندہ ہےاور لاکھ سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کی تاکہ پاکستان سرخرو ہو سکے اور بھارت کو کوئی بہانہ نہ مل سکے جہاں تک فیر ٹرائیل کا تعلق ہے تو یہ کلبھوشن جادیو تک نہیں ہے یہ آنے والے تمام وقتوں کیلئے ہے ہندوستان کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے اور ہندوستان کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانا پڑے گی قانون سازی کو فوری ایشیا پیسفک گروپ میں بھجوائیں گے تاکہ وہ اس کا جائزہ لے کر اسے آئندہ اکتوبر میں ہونیوالے پلیمری کے اجلاس میں پیش کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version