Advertisement

مودی پر انسانیت کے خلاف جرائم  کا مقدمہ چلایا جائے، شہباز شریف

انسانیت کے خلاف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے قاتل مودی پر انسانیت کے خلاف جرائم  کا مقدمہ چلایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی جانب سے 5 اگست 2019 کے بھارت کے غاصبانہ غیرقانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے پر پیغام دیا گیا ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی کشمیریوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے لیکن کشمیریوں نے عظیم قربانیوں اور شہادتوں سے اپنے نصب العین کی حفاظت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی بڑی غلط فہمی میں ہے کہ انسانیت کے خلاف چالبازیوں، فوجی جبرواستبداد سے کشمیریوں کو جھکا لے گا لیکن کشمیریوں نے پھر ثابت کیا کہ وہ اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان آج کے ہٹلر اور اس کی نسل کشی پر آنکھیں بند نہ کریں کیونکہ ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا حق ہے کہ اپنے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے لیکن مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے عوام کو جمہوری و قانونی حق نہ ملنا، امریکہ و مغرب کی جمہوریت کے ساتھ وابستگی کے محض لفاظی ہونے کا ثبوت ہے۔

Advertisement

مودی کی پالیسیوں سے دنیا بھر کا امن متاثر ہو سکتا ہے، شہریار آفریدی

ان کا کہنا تھا کہ برہان مظفروانی شہید سے لے کر ننھے سالار کے نانا تک کو ناحق گولیوں سے چھلنی کیا گیا لیکن اب ہر کشمیری ”لے کر رہیں گے آزادی“ ۔۔۔ ”پاکستان سے رشتہ کیا؟ لاالہ اللہ“ کا ولولہ انگیز اعلان کررہا ہے اور اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں دفن کر کے کشمیری ہر روز دنیا کو بتا رہے ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے کیونکہ کشمیری دو قومی نظرئیے، پاکستان کی شہہ رگ اور تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ایک ان ظلم کی سیاہ رات مٹ کر رہے گی کیونکہ اللہ رب زوالجلال کا وعدہ ہے کہ ’حق غالب اور باطل مٹ کر رہے گا۔“

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، میر واعظ سمیت صعوبتیں برداشت کرنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں  ان کی بے مثال بہادری پر اہل کشمیر کو سلام پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان کشمیری قائدین کی بے مثال جدوجہد پرخصوصی اعزازات کا اعلان کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری غلام عباس مرحوم سمیت آزادی کشمیر کے قائدین، رہنماوں، کارکنان اور شہداء کی کاوشوں، قربانیوں اور سرفروشیوں کا اعلی ترین سطح پر اعتراف کیا جائے اور ہر سال 5 اگست کو یہ اعزازات دئیے جائیں اس دن کو ”سید علی گیلانی ڈے“ کے طورپر منایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version