موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، سعید غنی
وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت...

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ غلام سرور خان نے پی آئی اے کو تباہ و برباد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے وزیر برائے ہوا بازی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غلام سرور خان نے ملک کو تاریخی نقصان پہنچایا ہےاگر ملک کو نقصان پہنچانے والے واجب القتل ہیں تو تو اس قتل کی ابتداء غلام سرور خان سے ہونا چاہئیے۔
اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ غلام سرور خان نے پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کا تذکرہ کرکے ملک کو عالمی سطح پر بدنام کیا۔
وزیرتعلیم سندھ نے یہ بھی کہا کہ غلام سرور خان کا جواز درست مانا جائے تو سب سے پہلی پھانسی کی سزا انہیں دی جانا چاہئیے ۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ غلام سرور خان نے دنیا بھر میں قومی ائیرلائن پر پابندیاں لگوادیں جبکہ جعلی پائلٹس کے حوالے سے غلام سرور خان نے جتنے دعوے کئے لیکن سب جھوٹے نکلے۔
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ غلام سرور 35 برسوں کے دوران حکومتوں میں رہے ہیں اور ان پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے لاتعداد اراکین 35 برسوں میں کئی حکومتوں کا حصہ رہے ہیں تو کیا یہ بھی واجب القتل ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل ایک بیان میں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے ملک لوٹنے والوں کو واجب القتل قرار دیا تھا۔
غلام سرور نے کہا تھا کہ اتنا ظلم ہلاکو اور چنگیز خان نے نہیں کیا جتنا 35 سالوں میں دو جماعتوں نے کیا ہے۔
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے مزید کہا تھا کہ سابقہ حکومت جاتے ہوئے ملک کو دیوالیہ کرگئی،ان بددیانتوں اور بدکرداروں نے جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا ہے جبکہ قوم کے لیے آج بھی چور ڈاکو ہیرو اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News