پاکستان نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کو یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نہتے کشمیریوں کےساتھ ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جو موقف بند کمروں میں پیش ہوتا تھا آج وہ سر عام دنیا کے سامنے پیش ہوا۔ ہندوستان نے 5 اگست کے بعد ایک نقشہ جاری کیا جس میں انہوں نے دنیا اور اپنے ساتھ مذاق کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آج واضح کیا کہ ہم بھارت کے ان عزائم کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں نکلے گا۔ اس نقشے نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی اس مسئلے کا حل استصواب رائے سے کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آج نقشے میں بین الاقوامی سرحد کو ظاہر کیا گیا ہے۔ نقشے میں ڈیورنڈ لائن جو کہ راستے میں ختم ہوتی تھی اس کو چین سے ملا دیا گیا ہے۔ واضح کر دیا گیا ہےکہ سیاچن کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ک سرکریک میں ہندوستان کے دعوے کی اس نقشہ میں مکمل نفی کر دی گئی ہے۔ ہندوستان چالاکی سے پاکستان کے ایکسکلوسو اکنامک زون کو ہضم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح فاٹا کا علاقہ اب خیبر پختونخواہ میں ضم ہو چکا ہے لہذا اس کو خیبر پختونخواہ کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی چین اور ہندوستان کے درمیان اسٹینڈ آف ہوا ہے۔جب کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق ہوگا تو اس وقت کی خود مختار ریاستیں اپنے فیصلے کریں گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پوری قوم وزیر اعظم کے اس قدم پر متفق ہے۔ کشمیری قیادت کو کل اعتماد میں لیا گیا ،کشمیری قیادت نے بھی اس کو تسلیم کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

