Advertisement

مسلم لیگ ن کو یہ سب کرکے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی ہر ہونے والے واقعات سے فائدہ ہوگا تو غلط فہمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ایسے واقعے سے ظاہری طورپرکوئی فائدہ نہیں دکھائی دیتا جوحقائق ہیں ان کی روشنی میں آئندہ کیلئے طے کر لیا جائےکہ دوبارہ ایسانہ ہو۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ن لیگ قیادت کی جانب سےکارکنان کو بھی صبرکی تلقین کرنی چاہیے احمقانہ حرکت کوئی بھی کرسکتاہے جبکہ کوئی بھی ذی شعورایسی حرکت نہیں کرے گا۔

عمران خان کا اب ایک ہی مقصد ہے کہ اپوزیشن کو دبائو ، مریم نواز

Advertisement

یاد رہے کہ آج مریم نواز کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا تو صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ نیب دفتر کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

پولیس کے لاٹھی چارج کے نتیجے میں لیگی کارکن منتشر ہوئے تو پولیس نے ہتھے لگنے والے کارکنوں کو پکڑ کر گرفتاریاں عمل میں لانا شروع کر دیں۔

لیگی رہنما مریم نواز نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرنے والی نہیں، وہ اور ان کے والد اپنے موقف پر قائم ہیں، میرے اوپر جعلی اراضی کیس بنایا گیا۔

لیگی رہنما قافلے کی صورت میں جاتی امرا رائیونڈ سے نیب آفس پہنچیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version