Advertisement

عالمی برادری کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے، وزیر خارجہ

جنوبی پنجاب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ بحث کے بعد اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کے تمام ممبران کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس سال تیسری مرتبہ کشمیر کی صورتحال پرگفتگو کی اور دنیا کو بتایا کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 5 اگست کے روز ہندوستان نے یکطرفہ اقدامات کا اعلان کیا تھا جس کو پاکستانی اور کشمیریوں نے مسترد کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں بےحد ممنون مشکور ہوں چین کا جنہوں نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی اور اس ضمن میں چین کا بہت مفصل بیان بھی سامنے آیا ہے۔

Advertisement

مودی گذشتہ سال 5 اگست کوبہت بڑی غلطی کربیٹھاہے، وزیر اعظم

وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پندرہ میں سے 14 ممبران نے اپنے خیالات ریکارڈ کرائے جبکہ بہت سے ممالک نے بھی اپنا نقطہ نظر پیش کیا لیکن ہمارا موقف پہلے دن سے واضح رہا ہے کہ ہندوستان غیر قانونی اقدامات سے اجتناب کرے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے کا امن و استحکام متاثر ہوسکتا ہے لیکن اس سے متعلق کشمیریوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کا مسئلہ حقیقی ہے اور پاکستان آپ کے مسئلے کے حل کیلئے کاوشیں کرتا رہے گا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی بڑی واضح ہے وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا واضح موقف پیش کرچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کشمیر پر قبضے کےایک سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ’یوم استحصال‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ  مودی بہت بڑی غلطی کربیٹھاہے، وہ سمجھتاتھااس اقدام سےپاکستان خاموش رہےگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  بھاری اکثریت سےالیکشن جیتنےپرمودی نےکشمیرکی حیثیت تبدیل کی۔مودی سمجھتاتھا کہ بھارت  کے بڑی معیشت ہونےکےباعث دنیاخاموش رہےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version