زاہد حفیظ چوہدری، ترجمان دفتر خارجہ مقرر

وزارت خارجہ کی جانب سے زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جگہ زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان دفتر خارجہ تعینات کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں زارت خارجہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق زاہد حفیظ چودھری ڈی جی امور جنوبی ایشیا اور سارک کے ساتھ ساتھ ترجمان دفتر خارجہ کے اضافی فرائض سرانجام دیں گے۔
یاد رہے کہ زاہد حفیظ چوہدری وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی ساوتھ ایشیاء اور سارک تعینات تھے۔
زاہد حفیظ چوہدری وزارت خارجہ میں 26 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری بطور ڈی جی افغانستان، ایران، ترکی اور جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سیکورٹی بھی رہ چکے ہیں۔
قبلازین عائشہ فاروقی کو گزشتہ سال 19 ستمبر کو ترجمان دفتر خارجہ تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل امریکی شہر ہیوسٹن میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

