ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 18 سالہ لڑکی شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے فتح پور گاؤں کی 18 سالہ لڑکی شہید ہوگئی۔
فائرنگ سے فتح پور اور تاہی گاؤں میں 2 خواتین اور 2 لڑکیوں سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے رواں سال 1877 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے جس میں 6 خواتین اور 5 بچوں سمیت 15 بے گناہ شہری شہید جبکہ 46 خواتین اور 37 بچوں سمیت 144 افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

