Advertisement

اقلیتی برادری ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، عارف علوی

صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے افراد تعلیم، طب، افواج اور بیورکریسی سمیت مختلف شعبوں میں ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقلیتو ں کے دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستانی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل دن ہے اور آج ہم اپنی اقلیتوں سے روادری  سے پیش آنے کے  وعدے کی تجدید کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ روادری ہمارے معاشرے  کے خمیر میں شامل ہےجبکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے  11 اگست 1947ء  کو پا کستان کی دستور ساز اسمبلی کے سامنے اقلیتوں کو برابری کے حقوق دینے کا وعدہ کیا تھا

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ میثاقِ مدینہ میں، مدینہ میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو ان کے سیاسی ، سماجی اور معاشی  حقوق کی ضمانت دی گئی جبکہ ریاستِ مدینہ کی مثالی ریاست ہمیں اقلیتوں کے ساتھ بردباری اور انصاف کا رویہ روا رکھنے کا درس دیتی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اقلیتوں نے ہر شعبہ  زندگی میں پاکستان  کی تعمیر وترقی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں، ہر شہری آج عہد کرے کہ انفرادی سطح پر اپنے ہم وطنوں کا بلاتفریق خیال رکھے گا۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمارا عظیم مذہب اسلام بھى تمام مذاہب کے ساتھ بردباری کا سبق دیتا ہے، معاشرے میں برداشت، رواداری اور بھائی چارے کی فضاکوبرقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اقلیتوں کے  خلاف  تعصبانہ رویے سے گریز کریں گے، ملکی تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاھب اور اقوام کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version