Advertisement

جلوسوں اور مجالس کے اردگرد سیکیورٹی میں غفلت نہ برتی جائے،راجہ بشارت

صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ جلوسوں اور مجالس کے اردگرد سیکیورٹی چیک میں غفلت نہ برتی جائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں کمشنر ،آرپی او اور دیگر افسران کی کیے گئے حفاظتی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ محرم الحرام کو پرامن طور پر گزرنے کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام پہلوؤں پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ جلوسوں اور مجالس کے داخلی راستوں پر ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

بشارت راجہ نے یہ بھی کہا کہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے مقررہ اوقات کار پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ لائسنسداروں اور عزاداروں کے نمائندوں سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے، راجہ بشارت 

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت  نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام...

صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگرذرائع ابلاغ پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کا سخت محاسبہ کیا جائے جبکہ تمام مکاتب کےعلماء کرام کے مابین مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے آگاہی مہم تیز کی جائے۔

اجلاس میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر)محمد محمود آر پی او سہیل حبیب تاجک، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق ،سی پی او احسن یونس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version