فیصل آباد: واردات کے دوران مزاحمت پر دکاندار قتل
فیصل آباد میں واردات کے دوران مزاحمت پر دکاندار قتل ہو گیا۔...

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لوگوں کی مدد کے لیے فوج کی کراچی کور کو حکم دے دیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کراچی میں سیلابی صورتحال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لوگوں کی مدد کے لیے فوج کی کراچی کور کو حکم دے دیا۔
#COAS directed karachi Corps to step up flood relief operations to assist affected people due to recent rains in interior Sindh and #Karachi. “Troops must reach out to affected population in distress and extend all necessary care”, COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 25, 2020
سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی اوراندرون سندھ بارش سےمتاثرہ افراد کی مدد کی جائے اور ان کا مکمل خیال رکھا جائے۔
اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی مشکل کی گھڑی میں فوجی دستے ہر صورت متاثرہ عوام تک پہنچیں اور لوگوں کی مدد کے لیئے کراچی کور فلڈ ریلیف آپریشن کو مزید تیز کرے۔
یاد رہے کہ کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد فوج اور رینجرز کی 70 ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایم نائن کو سیلاب سے بچانے کے لیئے آرمی انجینرز نے فوری طور پر دو سو میٹر لمبا اور چار فٹ اونچا بند بنایا جبکہ قائد آباد کے عوام کو آرمی انجینرز کی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ مہران نالے کے سیلابی ریلے سے کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو بچانے کے لیئے تین آرمی انجینئرز ٹیمیں تعینات کی گئی ہے جبکہ سیلاب میں پھنسے افراد کو کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے اور شدید سیلابی صورتحال میں فوج اور رینجرز کی 70 ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ کراچی میں مسلسل بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News