Advertisement

زرعی پیداوار کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا، فخر امام

فخر امام

وفاقی وزیر خوراک فخر امام نے کہا ہے کہ فوڈ سیکورٹی کے اہداف کو حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خوراک فخر امام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زرعی پیداوار میں جدید طریقے استعمال کریں تو باآسانی سبزیوں ،پھلوں بالخصوص آم ،سیب ،کیلے اور دیگر پھلوں کے معیارکو مزید بہتر کر سکتے ہیں۔

 فخر امام نے کہا کہ آم کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان اس وقت دنیا کا پانچواں بڑا ملک، جبکہ اس کی برآمدات کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے۔

وفاقی وزیر خوراک نے یہ بھی کہا کہ چند سالوں میں دنیا بھر میں پاکستانی آم کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، پاکستان کے آم ہمارے پڑوسی ملکوں میں جارہے ہیں جس میں ایران، افغانستان کو بڑی تعداد میں جارہے ہیں۔

گندم بحران کا معاملہ، فخر امام کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

Advertisement

فخر امام کا کہنا تھا کہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں آم کی پیدا وار زیادہ ہے،امید ہے اس سال آم کی پیداوار زیادہ ہوگی جبکہ اہداف کو پورا کرنے کیلئے ہمیں آم کی پیداوار کو بڑھانا، آم کی پریزرویشن اور اس کی پیکنگ کیلئے جدید طریقے اختیار کرنا ہوں گے۔

وفاقی وزیر خوراک کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خوراک فخر امام قوم طویل عرصے سے مشکلات کا سامنا کررہی تھی، دہشتگردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے بہت نقصان اٹھانا پڑا تاہم اب ہم تیزی سے اپنی قوم کو بہتری کی جانب لے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version