Advertisement

پاکستان طالبہ نے بھارتی پروفیسر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستانی طالبہ

نو سالہ پاکستانی طالبہ نے بھارتی پروفیسر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ہونہار پاکستانی طالبہ نطالیہ نے بھارتی پروفیسر کا پیریاڈک ٹیبل بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

گنیزورلڈ ریکارڈ نے پاکستانی طالبہ نطالیہ کو کم عمری اور کم سے کم وقت میں ریکارڈ قائم کرنے کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

والدہ شینا کے مطابق نطالیہ نے پیریاڈک ٹیبل ریکارڈ 2 منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

نطالیہ نے بھارتی کیمسٹری پروفیسر میناکشی اگروال سے 7 سیکنڈ کے فرق سے ریکارڈ بنایا ہے جبکہ میناکشی اگروال نے 2 منٹ 49سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل کا ریکارڈ بنایا۔

Advertisement

پاکستانی طالبہ کے نام ” دی ڈیانا ایوارڈ “

گینز قوانین کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے چار ممبران نے 18 جولائی کو نطالیہ کا ریکارڈ بنتے براہ راست دیکھا اور29 جولائی کو گینز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے طالبہ کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

والدہ نطالیہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کا بچپن سے ہی سائنس کی طرف رجحان رہا ہے، وہ مستقبل میں بائیو کیمسٹ بننا چاہتی ہے۔

والدہ نطالیہ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران نطالیہ نے ٹیبل کے عناصر یاد کیے اور عالمی ریکارڈ بنا کر ملک کا نام روشن کیا۔

واضح رہے کہ پیریاڈک ٹیبل کا یہ اعزاز بھارت سے پہلے بھی ایک پاکستانی کے پاس تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version