Advertisement

اسکول کب تک نہیں کھلنے چائیے، وزیر صحت کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے سے کرونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر آنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے اپنے ویڈیو بیان میں ملک سے  کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی مخالفت کردی ہے۔

وزیر صحت سندھ نےکہا کہ کورونا وائرس کے خدشات اب بھی ملک میں موجود ہیں ہمیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، جب تک کورونا ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک چھوٹے بچوں کو گھروں پر آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم دی جائے۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کورونا کے خاتمے تک پرائمری، مڈل اسکول کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر کلاسز کے لئے اسکول کھولنے سے کرونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر آنے کا خدشہ ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے مزید کہا کہ اسکول کھولنے ہیں تو ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے اوراسکول میں 14 سال سے بڑے بچے اپنا خیال رکھ سکتے ہیں جبکہ ایس او پیز پر بھی عمل کرسکتے ہیں لیکن چھوٹے بچوں کو میل ملاپ سے کیسے روکا جاسکتا ہے۔

Advertisement

نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

یاد رہے کہ اس سے قبل سعید غنی وزیر تعلیم سندھ نےکہا تھا کہ آسکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرینگے۔

انہوں نےکہا تھا کہ تمام نجی اسکولوں کو کھولنے والوں کے خلاف ایف آئی آردرج کی جائیں گی کیونکہ اس ظرح ہمارے بچوں کو خطرے میں ڈالا  جائیگا اس لئے ان کے خلاف کورونا قانون کے تحت مقدمات درج ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہجو نجی اسکولز صوبے بھر میں کھلیں ہیں ان کی رجسٹریشن فوری کینسل کردی جائے کیونکہ بچوں کی زندگی سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version