Advertisement

میڈیا پر ڈھول بجانے سے منفی کارکردگی مثبت نہیں ہوجائے گی، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب میڈیا پر ڈھول بجانے سے دو سال کی منفی کارکردگی مثبت نہیں ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں دو سال میں ہر شعبہ کی تباہی ہی ہوئی ہے۔

انہوں نے سوالات کرتے ہوئے کہا کہ دوسال میں 5.8 فیصد ترقی کی شرح 0.4 فیصد کیوں ہوئی؟ دو سال میں 13000 ارب قرض لے کر بھی ایک نئی اینٹ نہیں لگائی ؟ دو سال میں 80 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے؟

ان کا کہنا تھا کہ دو سال میں روپے کی قدر میں 45 فیصد ریکارڈ کمی کے باوجود برآمدات مسلم لیگ (ن) کے آخری سال سے کم رہیں ؟ دو سال میں 20 لاکھ لوگ بےروزگار ہوگئے۔

Advertisement

ترجمان نے مزید سوالات کرتے ہوئے کہا کہ دو سال میں چینی 52 سے 110 روپے کلو، آٹا 33 سے 78 روپے کلو ہوگیا؟ دو سال میں بجلی کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اور گیس کی قیمت میں300 فیصد اضافہ ہوا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version