بھارت میں پاکستانی ملی نغمہ سننے پر 2 مسلمان نوجوان گرفتار، ویڈیو وائرل
بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے پاکستانی ملی نغمہ سننے پر 2...

کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدارروڈ سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شہداء چوک پر اختتام پذیرہوا۔
تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کو عظیم قربانی کی یاد کرتے ہوئے کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا۔
جلوس کے شرکاء نے باچا خان چوک پر نماز ظہرین ادا کی جس میں امت مسلمہ کی یکجہتی و ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی جبکہ جلوس کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔.
پانچ ہزار سے زائد پولیس ، ایف سی ، بلوچستان کانسٹبلری اور اے ٹی ایف کے اہلکاروں نے جلوس کے راستوں پر اپنے فرائض سرانجام دیے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگ زیب بادینی نے کہا کہ کوروناوائرس کے خدشات کے پیشِ نظر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
جلوس 30 ماتمی دستوں پر مشتمل تھا جس میں عزاداراں حسین نے سینا کوبی و نواحہ خانی کرکے شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں لیاقت بازار، پرنس روڈ ، میکانگی روڈ سے ہوتا ہوا دوبارہ علمدارروڈ شہداء چوک پہنچ کر اختتام پزیز ہوا۔
دوسری جانب پشاورمیں بھی یوم عاشور کا آخری ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حیدر شاہ پہ اختتام پذیر ہو گیا۔
یاد رہے کہ ملک بھر کے چھوٹے بڑے مختلف شہروں میں یومِ عاشور کے موقع پر تعزیے اور شبیہ ذوالجناح کے جلوس خصوصی سیکیورٹی انتظامات میں برآمد ہوئے ہیں جو اپنے مقرر کردہ راستوں پر گامزن ہیں۔
شہر شہر ،گاؤں گاؤں جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں جن میں عزادار نواسہ رسول امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کی یاد میں پرسہ پیش کر رہے ہیں۔
یوم عاشور پر قیام امن کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی کےخصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News