Advertisement

ٹیکسلا میں جنس کی مبینہ تبدیلی کے بعد ہونے والی شادی کا ڈراپ سین ہوگیا

جنس

ٹیکسلا کی عاصمہ بی بی کا مبینہ طور پر جنس تبدیل کرواکر لڑکا بننے کے بعد اپنی طالبہ نیہا سے شادی کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، مبینہ آپریشن کے بعد عاصمہ بی بی سے علی آکاش بننے والے نے اپنی بیوی نیہا کو طلاق دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسیلا میں مبینہ آپریشن کے بعد عاصمہ بی بی سے علی آکاش بننے والے نے اپنی بیوی نیہا کو طلاق دیدی ہے اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے طلاق کا فیصلہ دونوں نے باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹیکسلا کی اسکول ٹیچر عاصمہ بی بی نے ڈیڑھ سال پہلے مبینہ طور پر ہارمونز میں تبدیلی محسوس کرنے پر ڈاکٹر سے رابطہ کیا۔ اور آپریشن کرکے لڑکی سے لڑکا بن گئی اور اپنا نام علی آکاش رکھ لیا۔

راولپنڈی ، لڑکی نے لڑکی سے شادی کرلی

بعدازاں عاصمہ نے علی آکاش بن کر اپنی طالبہ نیہا سے کورٹ میں  شادی کرلی تھی جبکہ نیہا کے والد نے اس شادی کو غیرقانونی اور غیرشرعی قرار دینے کے لیے

Advertisement
لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے علی آکاش یا عاصمہ کو اپنی جنس میل ثابت کرنے کے لیے میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا جس کے متعلق ذرائع کا کہنا ہے علی آکاش عرف عاصمہ بی بی نے ابھی تک میڈیکل نہیں کرایا ہے۔

اس سے قبل دوسری جانب نیہا کے والد نے وکیل راجہ امجد جنجوعہ کے توسط سے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کردی ہے، اور پٹیشن ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کیلئے منظور بھی کرلی گئی ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو بدھ 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ دس میں ہوا، آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کیں، نادرہ سے عاصمہ بی بی نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا اورعاصمہ بی بی کے مطابق اس نے جنس تبدیل کروائی، جبکہ پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version