Advertisement

وزیراعظم کی پنجاب میں گورننس مزید بہتر بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو پنجاب میں گورننس مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور گورننس پر گفتگوکی گئی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نے حکومتی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ وزرا کی پرفارمنس رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں گورننس مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی دی۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ملاقات میں ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے

Advertisement

 واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی تھی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ”کرپشن فری پاکستان“ قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا تھا کہ ارکان اسمبلی پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کے مشن میں میرے دست و بازو ہیں، سابق دور میں ملک کوقرضوں کے چنگل میں جکڑنے والے کس منہ سے رہنمائی کادعویٰ کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ پاکستان نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ خطے میں امن کا خواہش مند ہےاورکرتارپور کوریڈوردونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ایک پل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا تھا کہ نئے پاکستان میں نہ کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی اور ہم سچے جذبے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں کیونکہ سمت درست اور نیت نیک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version