Advertisement

شہر قائد میں بارش، عوام بجلی سے محروم

بجلی کی لوڈ شیڈنگ

شہر قائد میں بارشوں کے نتیجے میں عوام بجلی سے محروم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے دوران کے الیکٹرک کے 1200 فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں جس کے بعد شہر کا 60 فیصد سے زائد علاقہ تاریکی میں ڈوپ گیا ہے۔

شہر کے کئی علاقوں میں 12 گھنٹے سے بجلی غائب ہے جس میںلیاری ، کھارادر، صدر ، ناظم آباد کے علاقے شامل ہیں۔

پی آئی بی، شاہ فیصل ، لانڈھی، ملیر، نارتھ کراچی لیاقت آباد قیوم آباد سوسائٹی میں گزشتہ 8 گھنٹے سے لائٹ نہیں ہے جبکہ احسن آباد، گلشن معمار، بلدیہ سائٹ اورنگی ٹاؤن میں بھی بجلی بند ہے۔

بارشوں میں ہلاکتوں کا سلسلہ

Advertisement

دوسری جانب کراچی کی 2 دن کی بارشوں کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جبکہ 3 افراد کی ہکلاکت بارش کے پانی میں ڈوب کر ہوئی۔

بارش کے دوران  گزشتہ روز 2 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے کس میں گلستان جوہرمیں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے اورکٹی پہاڑی پر کرنٹ لگنے سے 13 سالہ بچہ کاشان جاں بحق ہوا۔

آج بارش میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، ملیر ماڈل کالونی میں بھی ایک شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ لانڈھی نمبر4 میں دکان کے شٹرسے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

دوسری جانب ایک بچہ سرجانی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا ہے جبکہ میٹرویل بنارس پل کے قریب 6 سالہ بچہ ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔

 یاد رہے کہ  کراچی میں میٹروپول کے قریب بل بورڈ گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہادر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے پاک افغان سرحد پہنچ گئے
بلاول بھٹو نے علاقائی امن کیلیے افغان حکام کو اہم مشورہ دے دیا
لگتا ہے تورا بورا بھلا دیا جہاں سے آپ دم دبا کر بھاگے تھے،افغانستان کوواضح پیغام
افغان طالبان اور بھارتی دہشتگردوں کی فائرنگ سے مادر وطن پر قربان شہداء کو محسن نقوی کا خراج تحسین
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version