Advertisement

نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات میں تیزی

نوجوانوں

نوجوانوں  کو روزگار کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات میں تیزی آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے روزگار کی فراہمی پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں ٹائیگر فورس کی نئی ذمہ داریوں سے متعلق پلان پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ ملک میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سیشنز شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت بھی 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائیگا جبکہ پروگرام سے رقم حاصل کرنے والے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں

کامیاب جوان پروگرام سے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا، عثمان ڈار

وزیراعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان...

Advertisement

معاون خصوصی عثمان ڈارنے مزید کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں نوجوانوں کا ملکی تعمیرو ترقی میں شراکت دار بنایا جائے جبکہ ٹائیگر فورس کو ای گورننس سسٹم کے ذریعے میدان میں اتارا جائیگا

اسد عمر نے عثمان ڈار سئ ملاقات میں کہا کہ نوجوان اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے حکومت ہر قسم کا مالی تعاون فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version