Advertisement

سندھ ہائیکورٹ، کے الیکٹرک کے سی ای او کی حفاظتی ضمانت منظور

کے الیکٹرک

سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی سات روز  کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی بعد کے الیکٹرک کے سی ای او  اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کے خلاف گذشتہ روز پہلا مقدمہ درج ہوا تھا۔

کے الیکٹرک  کے سی ای او مونس علوی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے آج سندھ ہائیکورٹ سے  رجوع کیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے مونس علوی کی سات روز  کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے کے الیکٹرک کے ڈسٹربیوشن ہیڈ عامر ضیا کی بھی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ضمانت کرنٹ  سے ہلاکت کے دو مختلف مقدمات میں منظور کی گئی ہے۔ملزمان کو فی مقدمہ پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Advertisement

عدالت نے  ملزمان کو تفتیش میں تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل   ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے فیضان نامی  شخص جاں بحق ہوا تھا جس پر پولیس کی جانب سے کے الیکٹرک کے سی ای او سمیت 4افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

مقدمہ متوفی فیضان کے چچا فیاض کی مدعیت میں زیردفعہ قتل بالسبب کے تحت درج کیا گیا تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  متوفی کے چچا نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی سمیت چار افسران کو نامزد کرایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version