Advertisement

ریلی پر حملہ کرنےوالے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ  ریلی پر حملہ کرنےوالے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ  5اگست ’یوم استحصال کشمیر ‘کے موقع پر جماعت اسلامی کی ریلی پر کراچی میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا۔

سراج الحق نے کہا کہ حملے میں  ہمارا ایک کارکن شہید ہوا جبکہ 37 کارکنان زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 5اگست سے لے کر اب تک وفاقی اور صوبائی حکومت نے کوئی پیش رفت رفت نہیں کی۔حکومت نے کوئی سنجیدہ کارروائی نہیں کی۔اس واقعے پر کابینہ میں بھی بات نہیں کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں دن دیہاڑے یہ واقع ہوا،کیا یہ واقع بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے کروایا؟ہندوستان اس واقعہ  پر خوشیاں منا رہا ہے۔

Advertisement

چیئرمین سینیٹ نے معاملے پر آئی جی سندھ سے رپورٹ مانگ لی۔سراج الحق کی درخواست پر معاملہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کو بھجوا دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version