Advertisement

بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی اور گیس کی بندش

بجلی اور گیس

آسمان پر بجلی چمکتے ہی کراچی کی بجلی بند ہوگئی جبکہ کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی بھی معطل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے جاری بارشوں کے سلسلے میں ایک بار پھر کے الیکٹرک کے بڑے بڑے دعوے ڈھرے کے ڈھرے رہ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب اس بار بارشوں میں کراچی کے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں زیر آب آنے والے تمام علاقوں میں بجلی کی بحالی سے انکار کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہری پریشانیوں کا شکار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سے کیش کیگزشتہ روز سے بندش سے شہری کھانا پکانے کے حوالے  سے بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔

اس ضمن میں ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈز سے گیس کی سپلائی میں کمی کے باعث مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہے کہ لانڈھی، نارتھ کراچی، ناظم آباد، پاپوش، سائٹ، کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے اور شاہ فیصل کالونی نمبر 4، اور 5 میں بھی گیس فراہمی معطل ہے جبکہ سائٹ صنعتی ایریا میں گیس سپلائی مکمل بند ہے۔

سوئی گیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  ایک دو دن میں گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version