Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک برس مکمل، یادگاری ٹکٹ جاری

یادگاری ٹکٹ

مقبوضہ کشمیر کے یک طرفہ الحاق اور بھارتی محاصرے کو ایک برس مکمل ہونے پر پاکستان نے یادگاری ٹکٹ جاری کردیا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں یادگاری ٹکٹ کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ دنیا بھر میں گھومے گا اہم دفاتر، سفارت خانوں میں جاے گا اور کشمیر کے مظالم کی عکاسی کرے گا5۔

انہوں نے بتایا کہ 5 اگست کو یوم سیاہ و یوم استحصال کے طور پر منایا جائے گا اور بھارتی مظالم کی خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اس کے لئے عوام اپنے گھروں پر قومی و کشمیر پرچم بلند کریں تاکہ کشمیریوں کو احساس ہو کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کشمیر کاز کو اس کے انجام تک پینچائے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس موقع پر مراد سعید نے کہا کہ ڈاک ٹکٹ میں زنجیر کا مطلب پورے کشمیر کو محاصرے سے دنیا سے کاٹ دینا ہے،  کشمیر ہماری شہہ رگ ہے یہ ٹکٹ جہاں پہنچے گا بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے گا۔

Advertisement

5 اگست کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف امریکہ میں احتجاج ہوگا

یاد رہے کہ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ 5  اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے  پر امریکہ  بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں احتجاجی مظاہرے کریں گی جس میں  پاکستانی اور کشمیری  کمیونٹی بڑی تعداد میں شرکت کرے گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے دنیا کی سب سے بڑی انسانی ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیر بنائی جائے گی۔کورونا کے باعث انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانا ممکن نہیں ہے۔

پاکستان کا 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے الحاق کے خلاف یوم استحصال منانے کا اعلان

ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیرکے لیے  تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پاکستانی آئی ٹی کے ماہرین امریکہ میں اس کارخیر میں پیش پیش ہیں۔

اس موقع پر احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت بڑا مظاہرہ کیاجائے گا۔

Advertisement

اقوام  متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لیے خط بھی تیار کرلیا گیا ہے جو  پاکستانی اور کشمیری رہنما سیکرٹری جنرل کے نمائندے کو پیش کریں گے۔

امریکی شہر نیویارک میں  مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراحتجاج کرنے کے لیے انتظامات کر مکمل کرلیے گئے ہیں۔اس موقع پر بڑی بڑی قدآور سکرینیں بھی لگائی جائیں گی۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ آج دنیا کا سب سے بڑا ملٹرائزڈ زون جموں و کشمیر ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ   5 اگست کو بھارتی آر ایس ایس سرکار نے غیر قانونی و یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کا الحاق کیا اور 5آگست کو بھارتی کریک ڈاؤن و محاصرے کو ایک برس مکمل ہو جائے گا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد اب دنیا کو کشمیریوں کے محاصرے  ،لاک ڈاؤن اور مظالم کااحساس ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے 74ویں اجلاس میں خود کو کشمیریوں کاوکیل ثابت کیا ۔او آئی سی کے 3 اجلاسوں میں پاکستانی موقف کی تائید کی گئی ۔امریکی  کانگریس کی 3سماعتوں میں 85 امریکی اراکین کانگریس نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version