Advertisement

کراچی سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ کراچی ہمشہ  سے سندھ کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سی آر پی سی قانون کے تحت حکومت ترمیم کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کبھی سندھ میں گورنر راج کی بات کرتی ہے اور کبھی یہ کراچی کو صوبہ سندھ سے الگ کرنے کی بات کرتی ہے لیکن کراچی سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا خواب پورا ہونے نہیں دینگے اور اس ضمن میں پارٹی اپنے روابط جمہوری فورمز سے بڑھائے گی اور سول سوسائٹی سے بھی روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انہوں نے آصف علی زرداری کے متعلق کہا کہ آصف زرداری کو 17 اگست کو بلایا ہے لیکن آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی خواہش تھی کہ آصف زرداری کی نیب عدالت پیشی پر یکجہتی کے لیے کارکنان پہنچیں لیکن آصف زرداری نے کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے کے لیے منع کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version