Advertisement

ہمیں یکجا ہو کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہوگا، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کے استحکام کے لئے ہمیں بھی یکجا ہو کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے 14 اگست کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ 14 اگست کے حوالے سے پوری قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم اور ان کے رفقاء کے  تاریخی کارنامے کا آج یادگار دن ہے، پوری دنیا میں لوگ کہتے ہیں ہمیں امریکن ، برٹش اور دیگر ممالک کا شہری ہونے پر فخر ہے۔

اپنے بیان میں سید یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ قائداعظم اور ان کے رفقاء نے اپنی جدوجہد کے ذریعے آزاد ملک بنانے میں کامیابی حاصل کی جبکہ ملک کے لئے قربانیاں دیں۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ مجھے دکھ ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں یونٹی کا تصور پورا نہیں ہے، کوئی خود کو سندھی، پنجابی، بلوچی،  سرائیکی یا پختون کہتا ہے جبکہ یہ کوئی نہیں کہتا کہ میں پاکستانی ہوں، ہم سب کو پاکستانی ہونے پر فخر کرنا چاہیے

Advertisement

14 اگست ۔۔۔۔۔۔ ملک بھر میں آزادی کا جشن

یاد رہے کہ ملک بھر میں 14 اگست آزادی کے طور پر خوب جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ، ملک کے ہر کونے میں ’پاکستان زندہ باد‘ نے نعرے لگائے جارہے ہیں اور آزادی کا جشن ہر ایک اپنے اپنے انداز میں منارہا رہے۔

ملک بھر میں یوم آزادی جوش و خروش  سے منایا جارہا ہے، کراچی سے خیبر، مہران سے بولان، پوری قوم ہوگئی یک زبان ہوگئی ہے اور سب کے لبوں پر دل دل پاکستان کی صدائیں، پاکستان زندہ باد۔

یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں اپنے آباﺅ اجداد کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں کارکنانِ تحریک پاکستان کے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کی تجدید اور ان کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version